کراچی ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق
کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب آئل ٹینکر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکے کے باعث تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور کئی درختوں میں آگ لگ گئی۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کو واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
گورنر سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
