Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگردی کی کارروائی، پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر حملہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

دہشتگردی کی کارروائی، پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر حملہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ

دہشتگردی کی کارروائی، پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر حملہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی کارروائی، پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر حملہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی شہریوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا افسوسناک حملہ نہ صرف پاکستان پر تھا بلکہ پاکستان اور چین کی دوستی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حملے میں 2 چینی انجینئرز جاں بحق اور  ایک  زخمی ہوا۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان  بزدلانہ حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حملے کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین قریبی شراکت دار اور برادران آہن ہیں، وزارت خارجہ چینی سفارت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین باہمی احترام اور مشترکہ منزل کے حصول کے بندھن میں بندھے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چینی باشندوں، منصوبوں اور اداروں کی اپنی سرزمین پر سلامتی اور تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی قوتوں کو ناکام بنانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر