Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی، علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی پر دہشتگردی کا ایک اور مقدمہ درج

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی، علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی پر دہشتگردی کا ایک اور مقدمہ درج

بانی پی ٹی آئی، علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی پر دہشتگردی کا ایک اور مقدمہ درج

  اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی، علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی کے خلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مقدمات درج ہونے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ سنگ جانی میں بانی پی ٹی آئی، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی پر دہشتگردی کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نامزد قیادت کے ہمراہ 2000 سے 2500 نامعلوم کارکنان بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ مقدمے میں دہشتگردی سمیت 12 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل میں دی گئی سہولیات کا ناجائز استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی کے اکسانے پر علی امین نے صوبائی وزیر ہونے کے ناطے سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا۔

مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے مظاہرین کی مالی معاونت کی، مظاہرین نے 2عدد 12 بورگن، 12 اینٹی رائٹ کٹس، 2وائرلیس سیٹ، 5 عدد ٹیئر گیس شیل چھینی جبکہ مظاہرین نے پولیس پارٹی پر قتل کی نیت سے فائرنگ بھی کی، پولیس اہلکاروں نے درختوں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔

Advertisement

پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف اس نئے مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، اغوا، ڈکیتی، دہشتگردی، اقدام قتل، سرکاری اسلحہ چھیننے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر