Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں موذی پولیو وائرس نے ایک بار پھر پنجے گاڑ لیے

Now Reading:

ملک میں موذی پولیو وائرس نے ایک بار پھر پنجے گاڑ لیے
پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا اختتام

پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا اختتام

ملک بھر میں موذی پولیو وائرس نے ایک بار پھر پنجے گاڑ لیے۔

ذرائع کے مطابق ایک روز کے دوران پولیو وائرس کے چار کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ این آئی ایچ کی نیشنل ریفرنس لیب نے پولیو کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں سال کے پولیو وائرس کیسز کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے، سندھ سے تین، خیبرپختونخوا سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، جبکہ جیکب آباد کی یونین کونسل ٹھل ٹو سے دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق جیکب آباد یو سی ٹھل 2 کی 32 ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے، ملیر کی یو سی ابراہیم حیدری کا چھ سالہ بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا، یو سی ابراہیم حیدری کا پولیو سے متاثرہ بچہ انتقال کر چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ابراہیم حیدری کے رہائشی بچے کا انتقال پولیو ٹیسٹ سے قبل ہوا،  ڈی آئی خان کی یو سی مورگہ 22 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ پولیو کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی جینیاتی تشخیص کا عمل جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر