Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ

Now Reading:

علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ

صوبے کے عوام کو سہولیات دینا ہماری ذمہ داری ہے، علی امین گنڈاپور

پشاور: علی امین گنڈاپور نے وفاق کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے صوبے پر حملہ کیا اور اگر آئی جی اسلام آباد کو نہیں ہٹایا تو پھر دھاوا بولیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی مجبوراً احتجاج کرنا پڑا، ہنگامہ آرائی کے دوران میرا موبائل آئی جی اسلام آباد نے لے لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو کنفیوژ کیا جارہا ہے، ہمارے ساتھ مویشی منڈی کا تسلسل چل رہا ہے جیسے ہم کوئی جانور ہوں جب کہ حکومت اپنی مرضی سے آئینی ترمیم کررہی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ پولیس اور رینجرز کوپیچھے دھکیل کر ڈی چوک پہنچے، ہمیشہ پُرامن رہنے کی ہدایت ملی، کے پی کےسوا جہاں جلسہ کرنا چاہتے ہیں فسطائیت کی جاتی ہے، پہلے سنگجانی اور پھر کاہنہ کی منڈی میں جلسے کی اجازت دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی ہاؤس میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کا انتظار کرتا رہا، اسلام آباد پہنچنے کی کال دی اور پہنچ کر دکھایا، مجھے گرفتاری سے ڈر نہیں لگتا، کے پی ہاؤس سے نکل کرعقب میں موجود چوکی میں 4 گھنٹے چھپا رہا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں کہ اندازہ ہوگیا تھا کہ میری گرفتاری وقار کے ساتھ نہیں ہوگی، 4 گھنٹے بعد گاڑی کا بندوبست ہوا تو چوکی سے باہر نکلا، بٹگرام، شانگلہ، مردان اور چارسدہ سے ہوتا ہوا پشاور پہنچا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں ایک ضلع کے ڈی پی او کے گھر چلا گیا تھا، ڈی پی او گھر پر موجود نہیں تھا اور ایک بندے نے ڈی پی او سے بات کروائی تو میں نے ڈی پی او کو سیکیورٹی دینے کا کہا اور ڈی پی او کو کہا کہ مجھے سیکیورٹی دینے کا کسی کو پتا نہ چلے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ڈی پی او نے کہا کہ گارنٹی نہیں دے سکتا کہ کسی کو پتا نہ چلے، میرے صوبے کے ایک ڈی پی او نے کہا پشاورپہنچانے کی ضمانت نہیں دے سکتا لیکن کارکنوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کا بدلا ضرور لیں گے اور گرفتار کارکنوں کو رہا کروائیں گے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور مزید کہتے ہیں کہ گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا ہم ہی دیں گے جب کہ انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ بھی دے دی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے صوبے پر حملہ کیا اور اگر آئی جی اسلام آباد کو نہیں ہٹایا تو پھر دھاوا بولیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر