Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع

Now Reading:

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع
سعودی

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع

اسلام آباد: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تقریبا 30 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، مجموعی طور پر حکومتی اور نجی شعبے سے تقریباً 40 کمپنیوں کا وفد پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پہنچے گا۔

وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کنسٹرکشن میٹریل کے معاہدے دستخط ہوں گے، سعودی وفد پیٹرولیم کے شعبے اور پاور سیکٹر کے معاہدوں پر دستخط کرے گا۔

اس کے علاوہ فوڈ سیکیورٹی، میٹ ایکسپورٹ، پاکستانی رائس ایکسپورٹ کیلئے بھی معاہدوں پر دستخط ہوں گے، مائننگ، آئل ریفائنری، ریلوے کیلئے طے شدہ معاہدوں کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری معاہدوں کیلئے فریم ورک تیار کر لیے گئے، سعودی عرب کیجانب سے 2027 تک 5 ارب ڈالر سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری ہو گی، ابتدائی طور پر سعودیہ اور پاکستان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع ہیں۔

Advertisement

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سعودی عرب سے نجی شعبہ پاکستان میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، نجی شعبہ پاکستان میں اپنے لوکل نمائندوں تعینات کر کے سرمایہ کاری کا حجم بڑھائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کیجانب سے پاکستان میں زیادہ سرمایہ کاری نجی شعبہ کرے گا، سعودی عرب کا سرکاری وفد سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے تحت منصوبوں پر بات چیت کرے گا۔

یاد رہے کہ سرکاری ادارے اور نجی شعبہ دونوں کی پاکستان میں الگ الگ حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، حکومتی سطح پر سرمایہ کاری کیلئے ریگولیٹری منظوری، این او سی سے متعلقہ پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر