ڈی آئی خان کے قرنطینہ سینٹر سے 100 سے زائد زائرین صحت یاب ہوکر گھر روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیر صحت خیبرپختونخواہ تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر 100 سے زائد زائرین کے صحت یاب ہوکر گھر جانے کی تصاویر جاری کیں۔
وزیر صحت خیبر پختونخوا نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ آزادی کی خوشی کے ساتھ ہم گھر جارہے ہیں ۔
1. The joy of freedom! We are going home!
Thank you to the 100+ Zaireen at the DI Khan quarantine, for collaborating with the KP govt. You can now safely go home. Many of you who tested positive may hopefully now be immune to the #coronavirus as well. pic.twitter.com/4iY0m4IsQvAdvertisement— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) April 4, 2020
تیمور خان جھگڑا نے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر زائرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب آپ بہ حفاظت گھر جاسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کہ جن زائرین کے ٹیسٹ مثبت ہیں وہ بھی جلد ہی اس وائرس کو شکست دے دیں گے۔
ترجمان سندھ حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے خیبرپختونخواہ حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے زائرین کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا۔A
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
