Advertisement
Advertisement
Advertisement

وائٹ بریڈ، شوقین افراد کھانے سے پہلے دو بار سوچیں

Now Reading:

وائٹ بریڈ، شوقین افراد کھانے سے پہلے دو بار سوچیں
وائٹ بریڈ، شوقین افراد کھانے سے پہلے دو بار سوچیں

وائٹ بریڈ، شوقین افراد کھانے سے پہلے دو بار سوچیں

صبح کا ناشتہ ہو رات میں سینڈوچ ڈبل روٹی کا استعمال ہر گھر میں تقریباً روز ہی کیا جاتا ہے، تاہم وائٹ بریڈ ایک پروسیس شدہ غذا ہے جس کی ساخت دوسری روٹیوں کے مقابلے میں نرم اور ہلکی ہوتی ہے اور یہ مکمل گندم کی روٹی کے مقابلے میں زیادہ عرصے تک تازہ رہتی ہے۔

تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے ڈبل روٹی کا استعمال ذیابیطس، موٹاپا اور امراض قلب جیسے صحت کے مسائل کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

خون میں شوگر کی سطح بڑھاتا ہے

سفید ڈبل روٹی ایک سادہ کاربوہائیڈریٹ ہے جس میں شکر زیادہ ہوتی ہے۔ جسم اسے فوراً توانائی کے لیے توڑتا ہے، جس سے خون میں شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ جب کاربوہائیڈریٹس ٹوٹتے ہیں تو یہ گلوکوز میں تبدیل ہو جاتے ہیں، جس سے خون میں شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ بدقسمتی سے، جب یہ سطح بڑھتی ہے تو جلد ہی گر جاتی ہے، جس سے تھکاوٹ اور سستی محسوس ہوتی ہے۔

Advertisement

نظام ہاضمہ کے لیے مفید نہیں

سالم اناج ایسے کاربوہائیڈریٹ ہیں جن میں فائبر اور دیگر غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو نظام ہاضمہ کی صحت میں مدد دیتے ہیں، تاہم سفید ڈبل روٹی ان اہم اجزاء سے خالی ہوتی ہے، لہذا یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد نہیں کرتی۔

یہ وزن میں اضافہ کا باعث بن سکتی ہے

سفید ڈبل روٹی کا باقاعدگی سے استعمال وزن بڑھنے کاسبب بن سکتا ہے، وائٹ بریڈ کے ایک سلائس میں 73 کیلوریز ہوتی ہے۔ کیونکہ اس میں فائبر اور پروٹین کی کمی ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ بھوک کو نہیں مٹاتی اس لیے آپ زیادہ کھاتے ہیں جو آپ کے وزن کو بڑھا سکتا ہے۔

کیا یہ کوئی افادیت رکھتی ہے؟

Advertisement

وائٹ ڈبل روٹی کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہوتی ہے، جو ہمارے جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہیں۔ اگرچہ مکمل گندم کی روٹی بہتر ہوتی ہے، لیکن میدے سے تیار ڈبل روٹی بھی کاربوہائیڈریٹس فراہم کرتی ہے۔ ماہرین عموماً مشورہ دیتے ہیں کہ بالغ افراد روزانہ دو سے تین حصے مکمل اناج کے کھائیں۔ سفید روٹی کو اعتدال میں کھانا بہتر ہے اور پروٹین یا فائبر سے بھرپور کھانے کے ساتھ کھانے کی کوشش کریں تاکہ خون میں شوگر کی سطح مستحکم رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر