 
                                                      آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے ہیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے فیصلے میں ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ بے چارے درخواست گزاروں کے لیے ایک جھٹکا ہے، فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار بری طرح ناکام ہوئے۔
ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مدعی بتانے میں ناکام رہے کہ کونسا آرٹیکل مطالبہ پورا کرنے کا پابند کرتا ہے، آرٹیکل 70 سے77 تک کے مطابق قانون سازی کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ ان نام نہاد وکلا کے لیے شرم کی بات ہے، وکلا نے ایک ہی نوعیت کی درخواستیں مختلف عدالتوں میں دائرکیں، یہ وکلا مقدس گائے کے نظریئے کےعادی ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں آئین پارلیمنٹ کو قانون سازی سے پہلے روکنے کی اجازت دیتا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کسی کو بھی ایسے وکلا کی عدالتی اصلاحات پر رائے پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 