
دی پولیس آرڈر (ترامیم) آرڈیننس 2025 کو باضابطہ قانونی شکل دینے کا فیصلہ
پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین کی جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی۔
قرارداد کے متن کے مطابق ہم جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی کی مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ کشمیرمیں حق رائے دہی کے مطابق کشمیری عوام کی امنگوں کا فیصلہ کرے اور کشمیر کی عوام کر ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ ایک کمیشن تشکیل دے۔
حکومتی رکن احمد اقبال کی شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کے ہونے والے اجلاس پر خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظورکرلی گئی۔
قرارداد کے مطابق ایس ای او کی ہونے والی کانفرنس علاقائی تعاون اور امن و امان کےلیے بہت اہمیت رکھتی ہے، ممبر ممالک آپس میں معاشی سیکیورٹی اورثقافتی تعاون مضبوط بنانے کےلیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان میں اس کانفرنس کےلیے قائدانہ کردارادا کیا ہے، ہم اس کانفرنس میں آنے والے تمام سربراہان مملکت وفود اور نمائندگان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News