Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیری رحمان نے آئینی ترامیم پر ابتدائی اتفاق کو جمہوریت کی جیت قرار دے دیا

Now Reading:

شیری رحمان نے آئینی ترامیم پر ابتدائی اتفاق کو جمہوریت کی جیت قرار دے دیا
شیری رحمان

شیری رحمان نے آئینی ترامیم پر ابتدائی اتفاق کو جمہوریت کی جیت قرار دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے آئینی ترامیم پر ابتدائی اتفاق اور مشاورت سے مزید آگے بڑھنے کے جذبے کو جمہوریت کی جیت قرار دے دیا۔

شیری رحمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے وژن کی سچائی اٹھارہ سال بعد بھی ثابت ہو رہی ہے، امید ہے کہ تمام سیاسی و جمہوری قوتیں قوم کو اتفاق رائے کا تحفہ دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے آغاز کیا، صدر زرداری نے اس پر عمل کرایا، بلاول بھٹو زرداری اٹھارہ سال بعد اس کے ادھورے ایجنڈے کی تکمیل کے عمل کی قیادت کر رہے ہیں۔

پی پی کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت کے ادھورا ایجنڈے کو مکمل کرنے میں بلاول بھٹو زرداری تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں، بات چیت ہی جمہوریت کی اصل طاقت اور بند دروازے کھولنے کی چابی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ آئینی ترامیم پر اتفاق کی سوچ اور جذبہ جمہوریت اور  پارلیمان کی بالادستی کو مزید مضبوط کرے گا، نظام عدل کی اصلاح سے کروڑوں پاکستانیوں اور جیلوں میں برسوں سے انصاف کے منتظر قیدیوں کو انصاف کی بروقت فراہمی سے ریلیف مل سکے گا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ملک وقوم، آئین وقانون اور جمہوری اصولوں کے لئے مشترکہ کوشش کرنے والی جمہوری قوتیں اور جماعتیں لائق تحسین ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر