
وزیراعظم کا عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط
وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے۔
وزیراعظم نے امریکی صدر سے عافیہ صدیقی کا معاملہ ہمدردی کی بنیادوں پر دیکھنے کی درخواست کی ہے۔
خط کے متن کے مطابق وزیراعظم نے امریکی صدر سے عافیہ صدیقی کے معاملے پر مداخلت کی درخواست کر دی ہے، عافیہ صدیقی کو 86 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جبکہ عافیہ صدیقی 16 سال کی سزا کاٹ چکی ہیں۔
وزیراعظم کے خط میں لکھا گیا ہے کہ گذشتہ برسوں میں کئی پاکستانی حکام عافیہ صدیقی سے ملاقات کر چکے ہیں، ان سب نے عافیہ صدیقی کے ساتھ ہونے والے سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، اس سلوک سے عافیہ صدیقی کی پہلے سے متاثرہ ذہنی و جسمانی صحت مذید خراب ہوئی ہے۔
خط کے مطابق درحقیقت انہیں خدشہ ہے کہ عافیہ صدیقی اپنی زندگی خود ختم کر سکتی ہیں، آپ سے درخواست ہے کہ اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل انسانی بنیادوں پر منظور کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News