 
                                                                              امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیٰی سنوار نے بھی ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ خدا کے راستے میں باطل کے خلاف قیام کرنے والی ایک اور روح اپنے مقصد میں سرخرو ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے سربراہ یحیٰی سنوار نے بھی ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، یحیٰی سنوار، شیخ احمد یٰسین، عبدالعزیز رنتیسی اور اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کے شہید ہونے والے چوتھے سربراہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ شہادتوں کا یہ سفر اہل غزہ کو منزل سے قریب تر کررہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ان شہداء کی عظیم قربانیوں سے ان شاء اللہ القدس آزاد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کردیا گیا، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 