روس یوکرین کو کبھی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دے گا، پیوٹن
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کو کبھی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔
روسی صدر نے مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ یوکرین کو جوہری ہتھیار منتقل کرنے کی کوشش چھپی نہیں رہ سکے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جوہری ہتھیار بنانا اشتعال انگیزی ہوگا اور اس جانب کسی بھی قدم کا مناسب ردعمل دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
