Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ملتوی

Now Reading:

نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ملتوی
حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی

حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کیلئے 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ساڑھے 8 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

تحریک انصاف اورسنی اتحاد کونسل کے ارکان کے علاوہ دیگر تمام کمیٹی ارکان شریک تھے۔

 وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان کی نامزدگی کیلئے کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جواَب ساڑھے 8 بجے دوبارہ ہوگا۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ہوا، جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ، مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز، ایم کیو ایم کی رعنا انصار، وفاقی سیکرٹری قانون وانصاف راجہ نعیم اکبر، راجہ پرویز اشرف، فاروق نائیک، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑاوروفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کمیٹی اجلاس میں شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں چیف جسٹس کی تقرری کیلئے سیکریٹری قانون کے بھیجے گئے 3 ججز کے نام پیش کیے گئے، سیکریٹری قانون نے 3 سینئر ترین ججز کے ناموں کا پینل کمیٹی کو بھجوایا تھا۔

Advertisement

اجلاس میں آج ہی نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے، سپریم کورٹ کے 3 سینئر ترین ججز میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں سینئرججز کے کوائف تعلیم اورججز بننے کی تاریخوں کی تفصیل بھی ارسال کی گئی ہے۔ نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر