Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور نئے چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Now Reading:

جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور نئے چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
یحییٰ آفریدی

چیف جسٹس پاکستان کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز ٹرانسفر پر موقف سامنے آگیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی، جس کے بعد وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی 26 اکتوبر سے تین سال کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لئے کی۔

صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دے دی۔

Advertisement

صدر آصف زرداری کی جانب سے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان کو جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان تعینات کرنے کی سفارش بھیجی تھی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زندگی پر ایک نظر

پاکستان کے نئے نامزد کردہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 17اکتوبر1969کو خیبر پختونخوا کے علاقے باڑہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم پاکستان اور اعلیٰ تعلیم برطانیہ میں حاصل کی، انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے 1996میں وکالت کا آغاز کیا، جسٹس یحییٰ آفریدی کو 2013میں پشاور ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا، وہ 2018 میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔

Advertisement

جسٹس یحیٰ آفریدی نے خیبر پختونخوا کے لیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل خدمات بھی سرانجام دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے29 ویں چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 25 اکتوبر بروز جمعہ اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرہوں جائیں گے، ان کی جگہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحیٰ آفریدی 30 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر