Advertisement
Advertisement
Advertisement

بطور ہیڈکوچ میرا کام کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے، سلیکشن نہیں؛ جیسن گلیپسی

Now Reading:

بطور ہیڈکوچ میرا کام کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے، سلیکشن نہیں؛ جیسن گلیپسی
بطور ہیڈکوچ میرا کام کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے، سلیکشن نہیں؛ جیسن گلیپسی

بطور ہیڈکوچ میرا کام کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے، سلیکشن نہیں؛ جیسن گلیپسی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے اپنا کردار واضح کرتے ہوئے خود کو سلیکشن کے فیصلوں سے دور کردیا۔

پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی کا کہنا ہے ’’پی سی بی نے پہلے ٹیسٹ کے بعد فیصلہ کیا کہ ایک نیا سلیکشن پینل بنایا جائے گا اور وہ فیصلے کریں گے جب کہ میں اس فیصلہ سازی میں شامل نہیں تھا‘‘۔

انہوں نے کہا ’’میں اب صرف میچ کی حکمت عملی کا کوچ ہوں، اس لیے اب چیزوں سے دور رہتا ہوں اور صرف کھلاڑٰیوں پر توجہ مرکوز کرتا ہوں اور انہیں کرکٹ کے لیے تیار کرتا ہوں‘‘۔

جیسن گلیسپی مزید کہتے ہیں ’’اب میری ترجیح صرف کھلاڑی ہیں اور سلیکشن کا معاملہ نئی مقرر کردہ کمیٹی پر چھوڑ دیں، ہم صرف بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے‘‘۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کی سربراہی میں ایک نیا پانچ رکنی پینل تشکیل دیا ہے۔

Advertisement

سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید، علیم ڈار، اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ شامل ہیں جب کہ سلیکسن کمیٹی کو پلیئنگ الیون منتخب کرنے کا مکمل اختیار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں اہم تبدیلیاں کی تھیں جس کے نتائج دوسرے ٹیسٹ میں ہمیں جیت کی صورت میں بھی دیکھنے کو ملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب، محسن نقوی کا کرارا جواب
ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری
اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے یوئیفا کا ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے ہو گا
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر