Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر کا 54 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ویلیوایشن ٹیبلز جاری کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

ایف بی آر کا 54 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ویلیوایشن ٹیبلز جاری کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کا 54 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ویلیوایشن ٹیبلز جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے 54 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ویلیوایشن ٹیبلز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں جائیدادوں کی قیمتوں کے ازسر نو تعین کا عمل مکمل کر لیا گیا، نئے سرکاری پراپرٹی ریٹس مارکیٹ ریٹس کے 75 فیصد سے بڑھا کر 90  فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری ہوں گے اور وزارت قانون سے توثیق کے بعد ایک دو روز میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس کا مقصد جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنا ہے۔

اس کے علاوہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبوں کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی، البتہ پراپرٹی فائلوں کی خرید و فروخت کرنے والوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع نے مزید کہا کہ پراپرٹی کے نئے ریٹس کے تعین میں ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز، بلڈرز اور ڈیویلپرز کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر