Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لکی مروت کے غیور قبائل خوارج کے قلع قمع کیلئے پرعزم

Now Reading:

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لکی مروت کے غیور قبائل خوارج کے قلع قمع کیلئے پرعزم

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لکی مروت کے غیور قبائل خوارج کے قلع قمع کیلئے پرعزم

لکی مروت کے غیور قبائل خوارج کے قلع قمع کیلئے پرعزم ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لکی مروت کے غیور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ساتھ اب لکی مروت کے عوام نے بھی اس عفریت سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لکی مروت میں پولیس اور عوامی امن کمیٹی نے مشترکہ آپریشن میں خوارج کےاہم ٹھکانے کو آگ لگا دی جبکہ ایک سہولتکار کو جہنم واصل کردیا۔

ذرائع کے مطابق لکی مروت کے غیور قبائل نے فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائی میں خارجی منتظر اشنا اور خارجی عمران عرف علی کے گھروں کو مسمار کرکے جلا دیا۔

تصادم کے دوران خارجی منتظراشنا کا چھوٹا بھائی، جو دہشت گردی کی کارروائیوں کا سہولتکار تھا، فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، یہ کارروائی ایک ایسے واقعے کے بعد کی گئی جب لکی مروت کے بہادر رہائشیوں نے بے خوفی سے دہشت گرد کمانڈر فتح وزیر کو  جہنم واصل کردیا تھا۔

Advertisement

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے بہادر سپوتوں کا یہ عمل دہشتگردوں بلخصوص فتنتہ الخوارج کے لئے واضح پیغام ہے کہ اب وہ ان کے ڈر اور خوف میں نہیں آئیں گے، پولیس اور عوامی امن کمیٹی کی کارروائی دہشتگردی کے سہولت کاروں کو واضح پیغام ہے کہ ان کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔

دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ لکی مروت کے بہادر اور غیور عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر