
کئی دہائیوں سے ہمارانظام انحطاط کاشکار ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
شہباز شریف کی جانب سے ضلع باجوڑ میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے جاری کردہ بیغام میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں بشمول خود کش بمباروں اور دہشتگردوں کے سرغنہ کو جہنم واصل کیا۔
مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کارروائی، 2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارج جہنم واصل
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں خوارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 9 خوارج دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News