Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا

Now Reading:

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا
ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔

تفصیلات کے مطابق اے ڈی بی کے صدر ماساتسوگو اساکاوا کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے  50 کروڑ ڈالر قرض کی فراہمی کا عندیہ  دے دیا۔ رقم ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ کے پروگرام پر خرچ کی جائے گی۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا بورڈ 29 اکتوبر کو نئے قرض کی منظوری پر غور کرے گا۔

ترجمان وزارت خزانہ  نے کہا کہ وزیر خزانہ نے پالیسی بیسڈ لون کی منظوری کے لیے اے ڈی بی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور   پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت میں  بھی اے ڈی بی کی شراکت کو سراہا۔

Advertisement

وزیر خزانہ نے اے ڈی بی کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی جلد تکمیل کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کیپیٹل ایڈیکویسی فریم ورک کی کامیاب تکمیل کو  بھی سراہا۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  اگلے تین سال کے لئے پاکستان کو زائد سرچارجز سے چھوٹ دینے پر وزیر خزانہ نے اے ڈی بی کی تعریف کی۔

دونوں فریقین نے ملکی محصولات میں اضافے، علاقائی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں اے ڈی بی کے نئے دفتر کے آغاز کا خیرمقدم  کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر