Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ اور لبنان کے لیے امدادی سامان کی 13ویں کھیپ روانہ

Now Reading:

غزہ اور لبنان کے لیے امدادی سامان کی 13ویں کھیپ روانہ
ترجمان این ڈی ایم اے

غزہ اور لبنان کے لیے امدادی سامان کی 13ویں کھیپ روانہ

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق غزہ اور لبنان کے لیے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پراین ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ اورلبنان کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے امدادی سامان کی 13 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کے لیے امدادی سامان بردآرہوائی جہازعمان، اردن پہنچے گا۔ 100 ٹن امدادی سامان سردیوں کے لیے فیملی ٹینٹ اورگرم کمبلوں پرمشتمل ہے۔ این ڈی ایم اے مجموعی طور پر1381 ٹن امداد غزہ اور لبنان بھیجوا چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے ابھی تک غزہ کے لیے 10 جبکہ لبنان کے لیے دو امدادی کھیپیں روانہ کر چکا ہے۔ سامان روانگی تقریب میں فلسطینی سفیر، ایم این اے بیرسٹرعقیل ملک، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور پاک آرمی نمائندگان موجود تھے۔

Advertisement

فلسطینی سفیرنے ہنگامی امداد پرپاکستانی عوام اورحکومت کا شکریہ ادا کیا۔

حکومت نے ہنگامی امداد کی مسلسل ترسیل کے لیے عزہ اور لبنان کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ بھی قائم کیا ہے۔ عوام فلسطینی اورلبنانی بہن بھائیوں تک اپنی عطیات پہنچانے کے لیے غزہ اورلبنان کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر