Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی، شرجیل میمن

Now Reading:

پی ٹی آئی کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی، شرجیل میمن

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی لابی میں گولڈاسمتھ لابی بہت زیادہ سرگرم ہے، بانی پی ٹی آئی اسرائیلی اور گولڈ اسمتھ لابیز کا استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی بانی پی ٹی آئی ہیں جو کہتے تھے ہم کوئی غلام تو نہیں، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات پر پابندی ختم ہوگئی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہیرو ہیں، ان پر ظلم ہو رہا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ لگ رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دیا جا رہا ہے، لابنگ کی جا رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دیا جائے، سابق بیگم بانی پی ٹی آئی ریلیف کی ماسٹر مائنڈ ہیں۔

Advertisement

اسرائیل فلسطین، لبنان اور ایران پر حملے کر رہا ہے، ڈاکٹر اسرار احمد کی باتیں آج صحیح ثابت ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان قابل احترام اور معتبر سیاسی شخصیت ہیں، مولانا فضل الرحمان مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، مولانا فضل الرحمان مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے۔

سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے بات چیت ہو سکتی ہے، مولانا فضل الرحمان جائز بات پر قائل ہو جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر