Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سے کوئی اچھے اشارے نہیں مل رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

Now Reading:

پاکستان سے کوئی اچھے اشارے نہیں مل رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی اچھے اشارے نہیں مل رہے ہیں۔

سرگودھا میں جماعت اسلامی کے کمپنی باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم ختم کروانا ہے مگر پاکستان سے اچھے اشارے نہیں مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کسی سیاستدان، جرنیل کا نہیں، یہ قائد اعظم کا پاکستان ہے، کشمیری پاکستان کی عوام سے توقع رکھتے ہیں، آپ اپنے بچوں کو کشمیر کے بارے بتائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سید علی گیلانی کے بارے میں بچوں کو بتائیں جس نے آدھی عمر جیل می گزاری لیکن مرنے تک پاکستان کے نعرے لگاتے رہے

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ہم انکی مدد کریں گے لیکن ہمارے حکمرانوں کو مودی بہت عزیز ہے، نواز شریف صاحب کو مودی سے ملنے لندن جانے کی کیا ضرورت تھی۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ آج سازشیں کر کے آپکی پارٹی اور پیپلز پارٹی، پی ڈی ایم میں کیا مولانا اور کیا کوئی اور سب کو عوام نے مسترد کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آپ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے حکومت میں آتے ہیں، آپ کو پنجاب نے، آپکو پاکستان نے مسترد کیا ہے، 70 ہزار جعلی ووٹ فارم 47 پر لکھ کر نواز شریف کو جتوایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسانوں سے 3900 میں گندم خریدنے کا وعدہ کیا لیکن وہ گدم رُلتی رہی اور کوئی 2200 میں بھی خریدنے کو تیار نہ تھا، اسکا اثر یہ ہوا کہ کپاس اور دیگر فصلیں بھی کاشت نہ ہو سکیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اگر کسی ایک شعبہ میں ترقی ہو سکتی تھی تو وہ زراعت تھی لیکن آپ نے اس شعبہ کو تباہ کر دیا، چاول کی پیداروا 30 فیصد کم ہوئی ہے، کھاد مل ہی نہیں رہا اور مل رہا تو بہت مہنگی مل رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر