Advertisement
Advertisement
Advertisement

عاطف اسلم کی آذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

Now Reading:

عاطف اسلم کی آذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
عاطف اسلم

پاکستان کے نامور موسیقار جنہیں ’تاجدارحرم‘ سے بہت شہرت ملی، انکی سوشل میڈیا پر آذان دینے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو ررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی آواز میں آذان سنی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اذان کے ساتھ دکھائے جانے والے مناظر میں خانہ کعبہ، گنبد خضریٰ، قران کریم اور خدا کی قدرت شامل ہے۔

اس سے قبل عاطف اسلم کی آوازمیں پڑھا گیا مشہور و معروف کلام ’تاجدارحرم‘ اور حمد باری تعالیٰ ’وہی خدا ہے‘ کو بھی پوری دنیا میں بہت سنا اور پسند کیا گیا تھا۔

Advertisement

کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان بھر میں روز رات دس بجے اذانیں دی جا رہی ہیں تاکہ اذان کی برکتوں سے اللہ ہمیں جلد اس پریشانی سے نکال دے۔

دوسری جانب عاطف اسلم نے کورونا لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کے باعث گھر میں مایوس ہوتے مداحوں کے لیے ان کی فرمائش پر ’تاجدارِ حرم‘ بھی پڑھی۔

واضح رہے کہ  عاطف اسلم نے اپنی خوب صورت آواز میں اذان دی جسے سن کر ہر مسلمان پر رقت طاری ہو گئی ہے اور عاطف اسلم کی سحر انگیز آواز میں اذان نے سوشل میڈیا صارفین کو آبدیدہ کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر