9 مئی جی ایچ کیو حملے کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کے لیے 8 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید، شبلی فراز، عمر ایوب سمیت 79 ملزمان کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایواب، شبلی فراز، شیخ رشید اور راجہ بشارت سمیت دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت کی جانب سے راشد حفیظ، صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور زرتاج گل میں چالان کے نقول کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی، بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر 8 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
یاد رہے کہ جی ایج کیو حملہ کیس کو 9 مئی کے دیگر کیسز سے الگ کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
