Advertisement
Advertisement
Advertisement

26 ویں آئینی ترمیم کےکسی ایک نکتے پر بھی کسی اعتراض ہے تو بتائیں، ملک احمد

Now Reading:

26 ویں آئینی ترمیم کےکسی ایک نکتے پر بھی کسی اعتراض ہے تو بتائیں، ملک احمد
26 ویں آئینی ترمیم کےکسی ایک نکتے پر بھی کسی اعتراض ہے تو بتائیں، ملک احمد

26 ویں آئینی ترمیم کےکسی ایک نکتے پر بھی کسی اعتراض ہے تو بتائیں، ملک احمد

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ 26  ویں آئینی ترمیم کےکسی ایک نکتے پر بھی کسی کو اعتراض ہے تو بتائیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 184  تھری سے 2 حکومتوں کو گھر  بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی اختیار دینے ہیں وہ پارلیمان کے خلاف دینے ہیں، آرٹیکل 62 اور 63  آئین میں نہیں تھا، پارلیمان کے ارکان سے سوال ہے کیا آپ نے آئین نہیں پڑھاہوا؟

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ججز کون ہوگا اس کا اختیار ججزکےپاس ہوگا، یہ اختیار کہ جج کون رہےگااس کا فیصلہ بھی ججز کریں گے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ طالب علمی سے اب تک لاہور پریس کلب  کو ایک موثر ادارہ کے طورپر دیکھا ہے، صحافی عوام الناس کے مسائل پر بات کرتے ہیں، جبکہ اخلاق باجوہ کے ساتھ رفاقت بہت پرانی ہے جب بیمار تھے تو میرے پاس آئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اخلاق باجوہ کی صحافت کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا ، اخلاق باجوہ بیماری سے لڑتے رہے لیکن انہیں ہم بچا نہ سکے۔

ملک محمد احمد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس طرح اسمبلی بلڈنگ ہے اس کی شاہانہ انداز کی بات نہیں بلکہ عوامی گھر ہے، اسمبلی بلڈنگ جمہوریت کے گھر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنی بار بھی اسمبلی کی سیڑھیوں پر گیا تو کیمرہ مین کو شدید گرمی میں بھاری کیمرے اسٹینڈ اٹھائے پسینے میں شرابور  دیکھا اس طرح  کام کرنا کسی جہاد سے کم نہیں ہے۔

 ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پریس گیلری کا دفتر میں ہر وہ سہولت جو ایم پی اے کو ہے وہ دی گئیں، پریس گیلری کے لیے اچھے ماحول کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر