Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت اور وزیراعظم کا بنوں میں پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت

Now Reading:

صدر مملکت اور وزیراعظم کا بنوں میں پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت کیا ہے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں میجرعاطف خلیل، نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفرعباس کو قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔  پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم فتنۃ الخوارج کے خلاف اپنی فورسزکے ساتھ ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دفاع وطن کی خاطر ہمہ وقت چوکس ہیں۔

صدرمملکت نے بنوں میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کیلئے بلندی درجات کی دعا اورشہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی، صبرجمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بھی ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجرعاطف خلیل، نائیک آزاد اللّٰہ اورلانس نائیک غضنفرعباس کی بلندی درجات کی دعا اوران کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بھی بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں میجرسمیت 3 جوانوں کی شہادت پرخراج عقیدت اورشہدا کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں AIMSCon-2025 کا شاندار انعقاد، 400 سے زائد تحقیقی مضامین پیش
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر