
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے لوگ اور حکومت اس وبا سے نمٹنے کے لیے شانہ بشانہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزادکشمیر میں اب تک جتنے بھی مریض آے سارے بیرون ملک یا بیرون آزادکشمیر سفر کر کہ آے تھے، وزیراعظم پاکستان سے گزارش ہے کہ بیرون ملک سے آنیوالی پروازوں کو دو ہفتوں کے لیے روکا جاے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تارکین وطن اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے آپ آزادکشمیر کا سفر نا کریں اور تارکین وطن ہمارا اثاثہ ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
راجہ فاروق حیدر نے یہ بھی کہا کہ کرونا سے جنگ نہیں اس سے بچنے کے لیے اللہ سے مدد مانگیں، آئندہ جمعے کو آزادکشمیر بھر اور تمام تارکین وطن یوم استغفار منائیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 3000 سے تجاوز
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالے افراد کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں، آپ کی تکلیف کا احساس ہے حکومت اور ہمارا معاشرہ آپ کے عزیز و اقارب کا خیال رکھے گا۔
یاد رہے کے ملک میں کورونا وائرس کے آج 344 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 51 ، خیبرپختونخوا میں 33 ،بلوچستان میں 7، پنجاب میں 247، آزاد کشمیر میں 2 اور گلگت بلتستان میں 4 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 3165 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 881 ، بلوچستان میں 192 ، خیبرپختونخوا میں 405 ،اسلام آباد میں 78 ، گلگت بلتستان میں 214 ، پنجاب میں 1380 اور آزاد کشمیر میں 15 مریض موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News