
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلہ پھر مؤخر
وکلا نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اورشری بی بی کی بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔
اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس پرسماعت کی۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدراورعثمان گل کی جانب سے وکالت نامے جمع کروائے گئے۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، وکلا نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کی بریت کی درخواستیں دائرکردیں۔
سماعت میں ایف ائی اے پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کی گئی۔
ایف آئی اے پراسیکوٹرذولفقارنقوی نے مؤقف اپنایا کہ جان بوجھ کرفرد جرم عائد نہیں ہونے دی جا رہی۔ بریت کی درخواست فائل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کیس پرسماعت نہ ہو سکے۔
عدالت نے بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ پانچ نومبرکوعدالت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کرے گی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت پانچ نومبرتک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشری بی بی بھی کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News