Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی؛ ناقص نکاسی آب اور گندگی سے درجنوں بیماریاں جنم لینے لگیں

Now Reading:

کراچی؛ ناقص نکاسی آب اور گندگی سے درجنوں بیماریاں جنم لینے لگیں
کراچی؛ ناقص نکاسی آب اور گندگی سے درجنوں بیماریاں جنم لینے لگیں

کراچی؛ ناقص نکاسی آب اور گندگی سے درجنوں بیماریاں جنم لینے لگیں

کراچی کا خستہ انفراسٹرکچر، ناقص نکاسی آب اور گندگی درجنوں بیماریوں کا سبب بن گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق آلودہ فضا کے سبب شہر میں آشوب چشم، جلد کی بیماری فنگس اور ایگزیما پھیلنے لگا ہے، جبکہ رواں برس شہر میں آلودہ پانی سے ڈائریا اور ٹائفائیڈ کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گندگی اور ناقص نکاسی آب کے سبب ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا بھی بے قابو ہوگیا ہے، اس کے علاوہ سندھ بھر میں ڈائریا سے 6 لاکھ 36 ہزار 923 کیسز کی تصدیق، جبکہ ہیضہ کے 131 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹائفائیڈ کے 6 ہزار 141 کیسز، ایکس ڈی آر ٹائفائیڈ کے 6 ہزار 783 کیسز رپورٹ، جبکہ رواں برس خناق کے 70 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں سال مچھروں کے کاٹنے سے ڈینگی ، ملیریا اور چکن گونیا کے بھی ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ملیریا کے 2 لاکھ 53 ہزار 785،  ڈینگی کے 2 ہزار کیسز، اس کے علاوہ چکن گونیا کے181 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر