Advertisement
Advertisement
Advertisement

10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کے کورسز کروائیں گے، حافظ نعیم الرحمن

Now Reading:

10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کے کورسز کروائیں گے، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کے کورسز کروائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے گلشن معمار میں ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 7 نومبر کو لاہور میں بھی پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کے کورسز کروائیں گے، الخدمت آئی ٹی کے مفت کورسز کروائے گی۔

نوجوانوں کو مفت تعلیم دینے کیلئے جو ہو سکےگا وہ کریں گے، طلبہ و طالبات دن رات محنت کر کے بہترین مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 2 کروڑ 62 لاکھ بچےاسکول نہیں جاتے، آئی ٹی کے ڈگری پروگرامز کی فیس بہت زیادہ ہے۔

Advertisement

حکمران عوام کی کمائی کو نچوڑ کر آئی پی پیز کو پالتے ہیں، 2 ہزار ارب روپے ایک سال میں چند آئی پی پیز کو دیے گئے۔

آئی پی پیز نے بجلی بنائی ہی نہیں ہے، جو پیسے چند آئی پی پیز کو دیے گئے یہ پیسےعوام پر لگنے چاہئیں، پیسوں کا درست استعمال نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کا حق چھینا جا رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاسی طور پر مزاحمت کی اور دھرنے دیے، 5 آئی پی پیز سے معاہدے کینسل کیے گئے، مزید 17 آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے، یہ معاہدے بھی ختم کروائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک پر ایسا طبقہ قابض ہے جوانکم ٹیکس بھی ادا نہیں کرتے، غریب اور مڈل کلاس سے وابستہ افراد پر ٹیکسز کی بھرمار کر دی ہے، قابض حکمرانوں سے قبضہ چھڑانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں اور دل لگا کر تعلیم حاصل کریں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ نوجوان قبضہ مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، نوجوان ملک کی تعمیروترقی کیلئے کردار ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر