Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت کا پی آئی اے کو خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

پنجاب حکومت کا پی آئی اے کو خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت کا پی آئی اے کو خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا پی آئی اے کو خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، ابھی کوئی ایئر لائن لانچ کرنے کی بھی تجویز زیرغور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کا خط آیا کہ وہ پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، کےپی والے پتہ نہیں کون سی پی آئی اے سمجھ رہے ہیں، خیبرپختونخوا ہزار ارب روپے کا مقروض صوبہ ہے، کے پی میں کوئی نیا اسکول یا اسپتال نہیں بنا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسموگ کی صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے، اسکولوں میں چھوٹے بچوں کو چھٹیاں دی گئی ہیں، اسموگ لاک ڈاؤن کو مانیٹر کیا جارہا ہے، ہوا کا رخ تبدیل ہوگیا، دہلی کا اے کیو آئی انڈیکس 393 ہے، شہری غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں، لاہورمیں ایئر کوالٹی انڈیکس آج 280 ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم سرپلس بجٹ کی طرف جائیں گے، پنجاب کا 600 ارب سے زائد کا سرپلس بجٹ کا ہدف ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جو سرپلس کی طرف جارہا ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ٹی بلز میں 200ارب روپے کی سرمایہ کاری کی، پنجاب نے اپنے اخراجات پر قابو پایا، ایک فساد پارٹی ٹی بلز کے معاملے کو اچھال رہی ہے، ایک فساد پارٹی اپنا صوبہ چلانے کے قابل نہیں، 30 جون کو 630 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر