پی آئی اے کو صرف ایک ایئرلائن کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے، پی آئی اے سیپ کا مطالبہ
کراچی: پی آئی اے سیپ کے صدر عبداللہ خان جدون نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کو صرف ایک ایئرلائن کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے۔
پی آئی اے سیپ کے صدر عبداللہ خان جدون نے دیگر عہدیدارن کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے زبوں حالات کے سبب نجکاری کی جانب سے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی بھی جاتی ہے تو ہم کہاں کھڑا ہوں گے، پی آئی اے کی بولی دس ارب روپے لگائی گئی جب کہ نجکاری کے دوران ایک 777 جہاز کے انجن کے برابر بھی قیمت نہیں لگائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی پاکستانی محصور ہوتے ہیں تو ان کو پی آئی اے ریلیف آپریشن کے دوران ملک پہنچاتی ہے، حالیہ سقوط کابل کے دوران بھی قومی ایئرلائن نے افغانستان سے بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو نکالا جب کہ اس معاملے کے دوران پی آئی اے کے طیارے بمباری سے بال بال بچے ہیں۔
پی آئی اے سیپ کے صدر نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کو صرف ایک ائیرلائن کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے۔سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئر کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی، مشرف کےدور میں آرڈر کے ذریعے تمام ٹریڈ یونین کو منسوخ کردیا گیا تھا۔
عبداللہ خان جدون کہتے ہیں کہ ہماری ایسوسی ایشن 1960 میں جو رجسٹر ہوئی تھی اس کو 2009 میں ہمیں دوبارہ رجسٹرڈ کروانا پڑا، میری درخواست ہے کہ اگرایف آئی اے کسی بھی پی آئی اے ملازم پر چارج لگاتی ہے تو ائیرکرافٹ انجینئرنگ سوسائٹی ایف آئی اے کو اسسٹ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ ایف آئی اے میں جتنے بھی پی آئی اے کیسسز ہیں، ان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیں تاکہ وہ جب بھی ملک سے باہر جائیں تو اجازت لے کر جائیں۔
عبداللہ خان جدون نے بتایا کہ پی آئی اے میں سیفٹی کے حوالے سے بات کررہے ہیں، اس جمعے کو نماز کے بعد سیفٹی واک کا اہتمام کیا گیا ہے، ہم نیشنل فلیگ کیرئیر ہیں ہمیں صرف کمرشل فلائٹ نہ لیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ویسے ہی موجودہ تنخواہوں کی وجہ سے ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، ہمارے بیشتر ملازمین مشرق وسطیٰ اورمالٹا جاکر ملازمت اختیار کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
