 
                                                                              امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کئی برس سے یہ کام کر رہی تھی، پرائیویٹایشن کے لیے ایک پروسس شروع کیا گیا، بڈ میں 6 لوگ شامل ہوئے، ایک نے 10 ارب روپے لگائے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی اداروں کو فروخت نہیں کیا جاتا، حکومت خود اداروں میں کرپشن کی ذمے دارہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے اثاثہ جات 152 ارب روپے ہیں، 7 ہزار ایک سو ملازمین اور 2 ہزار 400 ڈیلی ویجز کے ملازمین ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے پی آئی اے، اسٹیل مل اور دیگر قومی اداروں کو تباہ کیا۔
نوازشریف بیٹی سے کہہ رہے ہیں کہ پی آئی اے خرید لیں، وزیر اعلیٰ کے پی نے بھی کہہ دیا کے پی کے تحت پی آئی اے چلائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ قوم کےساتھ ایسا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 