Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ون ڈے؛ حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف شکست کی وجہ بتادی

Now Reading:

پہلا ون ڈے؛ حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف شکست کی وجہ بتادی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کا کیا کردار ہوگا؟

میلبرن: قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شکست کی وجہ بتادی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کرنے کی بڑی کوشش کی اور پوری جان لڑائی، لو اسکورنگ میچ تھا اور ہم نے وکٹیں لینے کی کوشش کی تاکہ جیت جائیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم ٹارگٹ کا دفاع کرسکتے تھے جب کہ میرے پاس چانس تھا کہ میں ہیٹ ٹرک کرتا لیکن بدقسمتی سے نہیں کرسکا۔ مجھے ایم سی جی بہت پسند ہے اور میں نے یہاں ہیٹ ٹرک کی ہوئی ہے، اس گراﺅنڈ سے بڑی یادیں وابستہ ہیں اور یہاں کھیلنا اچھا لگتا ہے۔

حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میچ میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں، ہم نے ایکسٹرا رنز دیے لیکن کوشش ہوگی کہ آئندہ میچز میں غلطیاں نہ ہوں۔ اگر بیٹنگ میں 20، 30 رنز کم بنے ہوں تو بولنگ میں آپ قابو پاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے 100 فیصد محنت کی ہے اور وکٹیں بھی لیں، ٹیم کو اس کی ضرورت بھی تھی۔ ایم سی جی میں بھارت کے خلاف بہت قریب جا کر ہارے ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھی قریب جاکر ہارے۔

Advertisement

قومی فاسٹ بالر کہتے ہیں کہ نتائج آپ کے حق میں کبھی آتے ہیں اور کبھی نہیں لیکن دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ آپ نے کوشش کتنی کی ہے، رنز اسی صورت میں بنتے ہیں جب آپ پارٹنرشپ لگاتے ہیں اور اس میں تھوڑی کمی رہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ اگلے میچز میں پارٹنرشپ لگائیں، کریمپس کھیل کا حصہ ہیں انجری بتا کر نہیں آتی کسی وقت بھی آسکتی ہے۔ شاہین آفریدی ابتداء میں وکٹیں لیتے ہیں جب کہ شاہین نے آسٹریلیا پر بھی دباﺅ ڈالا اور آنے والے میچز میں شاہین کی بولنگ میں مزید بہتری آئے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستانی بولرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث آسٹریلوی بلے باز مشکلات کا شکار دکھائی دیے۔

تاہم آسٹریلیا نے 33.3 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے جب کہ دوسرا میچ 8 نومبر کو شیڈول ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر