Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی سے بلز کی منظوری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل

Now Reading:

قومی اسمبلی سے بلز کی منظوری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل

قومی اسمبلی سے ججز کی تعداد اور سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھانے  کے بلز کی منظوری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آ گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ان بلز کے منظوری سے قبل اپوزیشن کو نہیں سنا گیا یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے خلاف یہی قوانین استعمال ہوں گے، یہ قوانین ان کا پیچھا کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بھارت کی آبادی 1 ارب 45 کروڑ ہے، اتنے بڑے ملک میں صرف 33 ججز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آج تک کوئی بھی قانون سازی قانون کے مطابق نہیں کی، حکومت کا کہنا ہے کہ آئینی وسیاسی کیسز بہت ہو گئے ہیں عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Advertisement

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جمہوریت کو بادشاہت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، آج اپوزیشن کا کردار ختم کیا جارہا ہے، یہ بادشاہت پاکستانی عوام کی تقدیرنہیں ہوسکتی۔

آج حکومت کو ایک بار پھر بہت جلدی تھی، وزیر قانون کے علاوہ کسی دوسرے وزیر کو بل کے نکات کا معلوم نہیں تھا، بل نہ قائمہ کمیٹی میں گئے نہ بحث ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ سرکار کے ایک ستون کو کمزور کرنا حکومت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر