Advertisement
Advertisement
Advertisement

سروسز چیفس کی مدت، پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن

Now Reading:

سروسز چیفس کی مدت، پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن
پارلیمنٹ

حکومت اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس دوجنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

اسلام آباد: سروسز چیفس کی مدت اورپریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والی قانون سازی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

قبل ازیں قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور تمام 6 بلز پر دستخط کر دیے تھے، جس کے بعد تمام بلز قانون بن گئے۔

قائم مقام صدر مملکت نے آرمی ایکٹ ترامیمی بل، نیوی ایکٹ ترامیمی بل، ایئر فورس ایکٹ ترامیمی بل، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سمیت سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے بلز دستخط کیے تھے۔

قائم مقام صدر کے دستخطوں کے بعد تمام 6 بلز قانون بن گئے، فوری نافذالعمل ہوں گے، تاہم تمام 6 بلز گزٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کے لئے بھیجے گئے تھے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تمام 6 بلز پیر کی رات منظور کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر