
وائٹ ہاؤس کانیامکین کون؟ امریکا کی کئی ریاستوں میں پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
امریکا کے ایک قصبے میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے ووٹنگ ہو چکی ہے جس کے نتائج کے مطابق کل 6 ووٹوں پر مشتمل اس قصبے سے 3 ووٹ کملا ہیرس اور 3 ہی ووٹ ڈونلڈ ٹرمپ نے حاصل کیے ہیں۔
امریکا میں جہاں قبل از وقت انتخابات سے قبل 81 ملین سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں وہیں نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے سے قصبے ڈکسوائل نوچ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی ، اس قصبے میں گزشتہ 60 کی دہائی سے ووٹنگ سب سے پہلے ہوتی ہے۔
اس قصبے میں گزشتہ صدارتی انتخابات 2020 میں 5 ووٹ رجسٹرڈ تھے جو جوبائیڈن کو ملے تھے، لیکن اس مرتبہ یہاں ایک ووٹ کا مزید اضافہ ہو گیا ہے مگر ڈونلڈ ٹرمپ یہاں سے نصف ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
قصبے ڈکسوائل نوچ کے اس رزلٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس مرتبہ صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 الیکٹورل ووٹ میں سے کم از کم 270 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News