Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کے جہاز کا سیکیورٹی پیٹرولنگ کے دوران جبوتی کا دورہ

Now Reading:

پاک بحریہ کے جہاز کا سیکیورٹی پیٹرولنگ کے دوران جبوتی کا دورہ

پاک بحریہ کے پی این ایس ذوالفقار نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولنگ کےدوران دورہ جبوتی کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بندرگاہ آمد پر جبوتی بحریہ کے حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔

کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ذوالفقار نے میزبان بحری حکام سے ملاقاتیں کیں اور کمانڈر جبوتی بحریہ اور کوسٹ گارڈز کے ساتھ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جبوتی کوسٹ گارڈز کے ساتھ مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا گیا، اس مشق کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت اور باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحری افواج کے دوطرفہ روابط سفارتی تعلقات میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

Advertisement

مختلف ممالک کے سفیروں، دفاعی اتاشی نے پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا، جبوتی کی اعلیٰ سول وعسکری قیادت نے بھی پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ مقامی اور پاکستانی کمیونٹی نے بھی پی این ایس ذوالفقارکا دورہ کیا، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر