Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات

Now Reading:

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات

نائب وزیراعظم  اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی۔

ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اپنے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات میں گہرے اور مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالی، وزرائے خارجہ نے تجارت، توانائی اور بارڈرمینجمنٹ میں مزید تعاون کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ عوام کے باہمی روابط کے فروغ پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے خطے میں امن وتعاون کیلئے ڈائیلاگ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ایرانی وزیرخارجہ نے خطے کے باہمی مفاد کیلئے مکمل معاونت کا اعادہ کیا۔

Advertisement

دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر