کراچی میں مختلف پانی کے منصوبے چین کے تعاون سے شروع کرنے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کمیٹی کے کئی اہم فصلوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں 324.5 ملین روپے واٹر بورڈ کے بجلی کے بل مہیا کرنے والے فیڈر کو لو لوسز فیڈر پر منتقل کرنےکی منظوری دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ نئے فیڈرز پر واٹر بورڈ کے لئے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، اس کے علاوہ لاڑکانو ڈولپمینٹ اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 81.9 ملین روپے، جبکہ جام شورو میں الیکٹریفکیشن کے لیے 68.043 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں فریئر ٹاؤن میں آباد کانفرنس کرانے کے لیے 4 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔
سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن کاؤنسل:
کابینہ نے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن کاؤنسل قائم کرنے کی منظوری دے دی، جبکہ سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن کاؤنسل میں 25 آفیشل اور نان آفیشل اراکین ہوں گے۔
ای-اسٹیمپ
سندھ کابینہ نے ای-اسٹیمپ کی سروس کے لیے بورڈ آف ریوینیو اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ معاہدے میں توسیع کی منظوری دے دی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ معاہدہ 2012ء تا 2024ء تک تھا، تاہم اب کابینہ نے معاہدہ کو مزید 6 ماہ کے لیے توسیع کی منظوری دے دی ہے، جبکہ چھ ماہ کے بعد سندھ حکومت کا آئی ٹی ڈپارٹمینٹ ای-اسٹیمپ کا سسٹم خود سنبھالے گا۔
سندھ کابینہ نے 250 میگا واٹ پاور پروجیکٹ کے لیے 1674 ایکڑ اراضی ایک نجی کمپنی کو ضلع ٹھٹو میں دینے کی بھی منظوری دے دی۔
جاب پورٹل
سندھ کابینہ نے آئی بی اے سکھر کے پاس جاب پورٹل قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے، جاب پورٹل پر سندھ حکومت کے نوکریوں کے اشتہار بھی ہوں گے اور وہاں پر اپلائی بھی کیا جائے گا، جاب پورٹل پر پورا ٹریک ریکارڈ ہوگا، یعنی شارٹ لسٹ کرنا، تحریری یا انٹرویو اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی، پورٹل انٹرویو کی کال بھی دے گا اور انٹرویو کی تاریخ اور وقت بھی شیڈول کرے گا، جاب پورٹل تین ماہ میں فعال ہوجائے گا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر،چیف سیکریٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر افسران شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
