Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب تک دونوں ممالک کام نہیں کریں گے اسموگ رہے گی، مریم اورنگزیب

Now Reading:

جب تک دونوں ممالک کام نہیں کریں گے اسموگ رہے گی، مریم اورنگزیب
جب تک دونوں ممالک کام نہیں کریں گے اسموگ رہے گی، مریم اورنگزیب

جب تک دونوں ممالک کام نہیں کریں گے اسموگ رہے گی، مریم اورنگزیب

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب  نے کہا کہ جب تک دونوں ممالک کام نہیں کریں گے اسموگ رہے گی۔

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج اسموگ کے حوالے سے اہم اعلانات کرنے جارہے ہیں۔

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اسموگ تدارک کے لیے کام کررہے ہیں، محکموں کو اسموگ پر قابو پانے کے لیے ایجوکیشن، صحت، زراعت سمیت تمام محکموں کو ٹارگٹ دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسٹرن کوری ڈور ہوا کی وجہ سے لاہور کا ائیرکوالٹی خراب ہوتا ہے، اسموگ وار روم میں ڈیٹا مانیٹر کرہے ہیں، ہم نے پرائمری اسکولز بند کیے تھے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھارت سے ڈپلومسی کی بات کی ہے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک دونوں ممالک کام نہیں کریں گے اسموگ رہے گی، ہم چاہتے ہیں ہم اپنے گھر کا کوڑا باہر رکھ دیں، گزشتہ چار روز سے ہوا کا رخ پاکستان کی طرف ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ہوا نہیں، میتھین گیس کو سانس کے ذریعے لے رہے ہیں، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اسکولز کو آن لائن کیا ہے، چھٹی نہیں دی، کل مالز میں رش لگا ہوا تھا، شہری گھروں میں رہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ راجھستان، بیکانیر کی طرف سے ہوا ملتان کی طرف ہے،  ملتان کا ائیرکوالٹی انڈکس بھی بری طرح متاثر ہے،  آج ائیرکوالٹی 1150 تک رہا،  کل ایئر کوالٹی انڈکس پانچ سو تک رہا جو بہت خطرناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر