آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رائل پیلس آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
آرمی چیف نے رائل پیلس میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں عسکری ودفاعی تعاون،علاقائی اورعالمی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی حمایت کرنے پر سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے خطے میں امن و امان کیلیے ولی عہد کی کوششوں کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کی ان ملاقاتوں میں سعودی عسکری قیادت بھی موجود تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
