Advertisement
Advertisement
Advertisement

حارث رؤف اور صائم ایوب کی شاندار کاکردگی، پاکستان کی 28 سال بعد ایڈیلیڈ میں فتح

Now Reading:

حارث رؤف اور صائم ایوب کی شاندار کاکردگی، پاکستان کی 28 سال بعد ایڈیلیڈ میں فتح
صائم ایوب

حارث رؤف اور صائم ایوب کی شاندار کاکردگی، پاکستان کی 28 سال بعد ایڈیلیڈ میں فتح

پاکستان نے ایڈیلیڈ کے میدان میں 28 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میچ میں شکست دے دی۔

پاکستان نے 164 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔صائم ایوب 82 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔وہ آسٹریلیا کے خلاف ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بن گئے۔

صائم ایوب نے 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 71 گیندوں پر برق رفتار 82 رنز بنائے۔عبداللہ شفیق 64 اور بابر اعظم 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ ایڈم زیمپا نے حاصل کی۔

اس سے قبل  پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو بولرز نے کپتان  کے اس فیصلے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے  آسٹریلوی  بلے بازوں کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔

Advertisement

آسٹریلوی ٹیم 35 اوورز  میں 163 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ سب سے زیادہ 35 رنز بناکرنمایاں رہے۔

میتھیو شارٹ 19، جوش انگلس 18، ایڈم زیمپا 18، گلین میکسویل 16، آرون ہارڈی 14، جیک فریسر میک گرک 13، کپتان پیٹ کمنز 13،مارنس لبوشین 6 اور مچل اسٹارک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ 2 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر