Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف مشن 11 نومبر سے پاکستان کا دورہ کرے گا

Now Reading:

آئی ایم ایف مشن 11 نومبر سے پاکستان کا دورہ کرے گا

آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا

آئی ایم ایف مشن 11 سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن سے 1 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے باضابطہ بات چیت ہوگی، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بجٹ سمیت دیگر امور کا جائزہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مشن دورہ کے دوران بجٹ اہداف اور معاشی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گا، جبکہ پاکستان نے 2030 تک 60 فیصد متبادل ذرائع سے توانائی حصول کی یقین دہانی کرائی تھی۔

 ذرائع کے مطابق مشن کیساتھ نیشنل کلین ایئر پالیسی کے تحت کلائمیٹ چینج پر بات چیت ہوگی، اس کے علاوہ یورو 5، یورو 6 ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کلین ایئر پالیسی کیلئے کریڈٹ بڑھانے سے متعلق رپورٹ مشن سے شیئر ہو گی، گرین انرجی مکس، بلین ٹری سونامی پراجیکٹ پر اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش ہوگی، جبکہ ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات سے متعلق اعدادوشمار پیش کئے جائیں گے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش ہوگی، آئی ایم ایف مشن کیساتھ بات چیت میں موجودہ معاشی صورتحال کا جائزہ بھی شامل ہے، جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی بجٹ اہداف سے متعلق رپورٹ پیش ہوگی۔

ذرائع کے مطابق معاشی اہداف، ایف بی آر کی کارکردگی اور محصولات ہدف پر بات چیت ہوگی، رواں مالی سال کیلئے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر بھی  بات چیت کا امکان ہے، جبکہ توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے پہلے جائزے پر بات چیت ایجنڈے میں شامل نہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت پہلا اقتصادی جائزہ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ہو گا، جبکہ وزیر خزانہ نے دورہ واشنگٹن  میں کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے درخواست کی تھی، اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر