Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں عالمی ریکارڈ برابر کردیا

Now Reading:

محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں عالمی ریکارڈ برابر کردیا
محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں عالمی ریکارڈ برابر کردیا

محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں عالمی ریکارڈ برابر کردیا

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جس میں کپتان محمد رضوان نے 6 کیچ پکڑ ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا عالمی ریکارڈ برابر کیا ہے۔

اس سے قبل  ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد، کوئنٹن ڈی کک اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں چھ کیچ کرچکے ہیں۔

محمد رضوان اس میچ میں ایک کیچ پکڑنے میں بھی ناکام رہے اگر وہ ایڈم زمپا کا بھی کیچ لے لیتے تو وہ ایک ہی میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرسکتے تھے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کرکے سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔

Advertisement

پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 163 رنز پر ہی ڈھیر کردی۔

حارث رؤف نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جب کہ محمد حسنین اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

جواب میں قومی بولرز کی طرح بلے بازوں نے بھی شاندار بیٹنگ کی صلاحیتوں کو مظاہرہ کیا اور مقررہ ہدف 26.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نوجوان کھلاڑی صائم ایوب نے 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 82 رنز اسکور کیے جب کہ عبداللہ شفیق 64 اور بابر اعظم نے 15 رنز بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر