Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمپیٹیشن کمیشن نے پاور سیکٹر میں مسابقت کی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی

Now Reading:

کمپیٹیشن کمیشن نے پاور سیکٹر میں مسابقت کی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی
کمپیٹیشن کمیشن نے پاور سیکٹر میں مسابقت کی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی

کمپیٹیشن کمیشن نے پاور سیکٹر میں مسابقت کی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے “پاکستان کے پاور سیکٹر میں کمپیٹیشن کی صررتحال” پر جامع تحقیقی رپورٹ جاری کردی ہے۔

کمپیٹیشن کمیشن کی رپورٹ میں پاور سیکٹر، خاص طور پر بجلی کی ترسیل اور ڈسٹری بیوشن کے شعبوں میں سرکاری اداروں اور کمپنیوں کو اجارہ داری اور اس شعبے پر اس کے اثرات کی تفصیل دی گئی ہے۔

رپورٹ میں کمپیٹیشن کمیشن نے پاور سیکٹر میں کمپیٹیشن کو فروغ دینے کے لئے سفارشات بھی دیں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور صارفین کے لیے سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بجلی کے شعبے میں کمپٹیشن پیدا کرنا بہت ضروری ہے ۔

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بجلی کے شعبے میں طویل عرصے سے سرکاری کمپنیوں کا غلبہ ہے جس کے وجہ سے نجی شعبے سرمایہ کاری نہیں کر سکا۔

Advertisement

رپورٹ کی اہم فائنڈنگ کے مطابق بجلی کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن جیسے اہم شعبوں میں اسٹیٹ انٹر پرائزز (ایس او ایز) کی مناپلی، فرسودہ بنیادی ڈھانچہ اور جغرافیائی چیلنجز نئے مارکیٹ میں نجی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

کمپیٹیشن کمیشن نے تجویز کیا ہے کہ بجلی کے شعبے میں جلد از جلد نیپرا کا منظور شدہ تجارتی دو طرفہ کنٹریکٹس ماڈل نافذ کیا جائے تاکہ بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں کسی بھی پاور پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کا معاہدہ کر سکیں۔

رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ  اس کے لئے سینٹرل پاور پرچیز کمپنی کا کردار ختم کیا جائے، نجلی کی ترسیل کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور اپ گریڈیشن کی جائے اور کراس ٹیرف پالیسیوں کا خاتمہ کیا جائے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپٹیشن کمیشن نے اس سلسلے میں پالیسی سازوں، صنعتی اسٹیک ہولڈرز اور ریگولیٹری اداروں کے لئے خاص طور پر ایک مختصردستاویزی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

کمپیٹیشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ دستاویزی ویڈیو کا مقصد رپورٹ کے اہم نکات اور مسائل کو واضح طور پر بیان کیا جاسکے، پاور سیکٹر کمپیٹیشن رپورٹ اور دستاویزی فلم کمیشن پی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز پر دستیاب ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر