Advertisement
Advertisement
Advertisement

مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا، صدر مملکت

Now Reading:

مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے خیر سگالی کے پیغام پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا۔

چینی صدر نے اپنے 3 نومبر کے خط میں صدر مملکت کے زخمی ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور  صدر مملکت کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

چینی صدر نے اپنے خط میں پاک چین دوستی کی گہرائی کا اعادہ کیا۔

 چینی صدر شی جن پنگ نے خط میں صدر آصف علی زرداری کو چین کا دورہ کرنے کی گرمجوشی سے دعوت بھی دی تھی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میں چین کی قیادت اور عوام کی جانب سے صحتیابی کے پیغامات سے متاثر ہوا ہوں، اور مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور آہنی بندھن کو مزید تقویت ملے گی۔

 دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

صدر شی نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے عزم پر زور دیا۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت، قیادت اور پاک چین تعلقات آگے بڑھانے میں اُنکے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر