Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور فن لینڈ کا تجارتی تعلقات میں اضافے اور نئے شعبوں میں تعاون پر غور

Now Reading:

پاکستان اور فن لینڈ کا تجارتی تعلقات میں اضافے اور نئے شعبوں میں تعاون پر غور
پاکستان اور فن لینڈ کا تجارتی تعلقات میں اضافے اور نئے شعبوں میں تعاون پر غور

پاکستان اور فن لینڈ کا تجارتی تعلقات میں اضافے اور نئے شعبوں میں تعاون پر غور

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور فن لینڈ کے سفیر ہینو ریپاتی کے درمیان ملاقات میں تجارتی تعلقات میں اضافے اور نئے شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور فن لینڈ کے سفیر ہینو ریپاتی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ تجارتی تعلقات میں اضافے اور نئے شعبوں میں تعاون پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر تجارت نے غیر فعال شعبوں کو فعال کرنے اور تجارتی فوائد کو بڑھانے پر زور دیا، ملاقات میں تعلیم، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، صحت اور تعمیرات میں تعاون کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔

فن لینڈ کے ممکنہ حکومتی وفد کے پاکستان کے دورے سے معاہدے مضبوط ہونے کا امکان ہے۔ نیشنل کمپلائنس کونسل  کا قیام، پاکستانی مصنوعات کے عالمی معیار پر پورا اترنے کے لیے اہم ہے۔

فن لینڈ کے سفیر نے پاکستانی انجینئرز کی صلاحیتوں اور عالمی مارکیٹ میں مانگ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Advertisement

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان کی سستی اور تربیت یافتہ افرادی قوت کو فن لینڈ کی صنعتوں میں بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر وزیر تجارت کو فروری 2025 میں فن لینڈ پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

فن لینڈ اور پاکستان کے مابین تعلیم، صحت، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کی توقع ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں توسیع پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر